میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی 19 سال بعد گرفتار

شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی 19 سال بعد گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور میں شاہدرہ کی انویسٹی گیشن پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کو19 سال بعد گرفتار کر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کے ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزمہ سلامہ بی بی نے 2001 میں اپنے دوست لئیق خان کے ساتھ مل کر خاوند خان پور کو قتل کر دیا تھا۔ملزمہ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی فرار ہو گئی تھی۔ ملزمہ نے واردات کے ایک سال بعد لئیق خان سے شادی رچا لی تھی۔شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 19سال سے مفرور ملزمہ سلامہ بی بی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں