میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ:ایڈز کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،14 ہزار سے تجاوز

سندھ:ایڈز کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،14 ہزار سے تجاوز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ، صوبے بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی –

ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے کراچی پہلے جبکہ لاڑکانہ دوسرے نمبر پرہے۔اس وقت صوبے بھر میں 12 ہزار 505 مرد، ایک ہزار 52 خواتین، 253 بچوں اور 134 خواجہ سرا ایڈز کا شکار ہیں ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر سے لوگوں کی کراچی آمد بھی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا بڑا سبب ہے، گزشتہ سال مرض میں بیرونی ممالک کے 73 لوگوں کے کیس رپورٹ ہو چکے ہے، جبکہ مجموعی طو ر پر ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوکر 472 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں