میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری75فیصد کم ہوگئی، اسٹیٹ بینک

سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری75فیصد کم ہوگئی، اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری75فیصد کم ہوئی ہے، پاکستان میں جنوری میں14کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے جنوری تک ملک میں ایک ارب چار کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی، سات ماہ میں ایک ارب 45 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹاک ایکسچینج سے سات مہینوں میں 40 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا، رواں مالی سال سات ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 3ارب نو کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔رواں مالی سال کے سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کم رہی، سات مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری 17 فیصد کم ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں