میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی ایجنسی را کی مالی معاونت کا انکشاف

چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی ایجنسی را کی مالی معاونت کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

چینی قونصل خانے پر حملے میں دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی را کی مالی معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔

بدھ کوسی ٹی ڈی نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادیا گیا، چالان میں کہا گیا کہ عبداللطیف سمیت 2 ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 کا بیان قلمبند کرایا ہے۔

سی ٹی ڈی نے چالان میں انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی بھارتی ایجنسی را نے مالی معاونت کی، سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کی سفارش بھی کی ہے۔

چالان کے متن کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے، ملزمان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں۔عبوری چالان کے مطابق ملزمان نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی، چالان میں پانچ سے زائد دہشت گردوں کو مفرور قرار دیا گیا ہے جب کہ مفرور ملزمان میں حربیار مری ، علی داد بلیدی، کمانڈر شریف، راشد حسین اور سمیر شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں