میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں، بلاول بھٹو

تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی صرف عوام کی طرف دیکھتی ہے، عوام کے ووٹ سے حکومت میں آتی ہے، دیگر سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگا کر بیٹھے ہیں۔کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے سکھایا گیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، اس وقت ملک اور عوام مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں، دہشتگردی کا خطرہ ایک بار پھر نظر آ رہا ہے، پاکستان کو معاشی بحران سے محنت اور خلوصِ نیت سے نکال سکتے ہیں۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آپ ہمیں موقع دیں عام آدمی کو ریلیف اور اشرافیہ کو تکلیف پپنچائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف دیتی ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں آپ کی آمدنی کو ڈبل کر کے دکھاؤں گا۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 30 لاکھ گھر اور 300 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ پورا کرکے دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خواتین کی ایسی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسا بیٹا ماں کی کرتا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ کے ذریعے مالی مدد پہنچاؤں گا۔ کسان کارڈ کے ذریعے قدرتی آفات میں کسانوں کی مالی مدد کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں