میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا، پیر امیر الحسنات پی ٹی آئی میں شامل

پنجاب میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا، پیر امیر الحسنات پی ٹی آئی میں شامل

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ(ن)کو آئندہ عام انتخابات سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور شمالی پنجاب اور سرگودھا ریجن کی اہم شخصیت ڈیرہ شریف کے پیر امیر الحسنات نے پاکستان تحریک انصافمیں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ڈیرہ شریف میں اسد عمر، فواد چوہدری اور پیر امیر الحسنات سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرگودھا اور اس ضلع کی نامور شخصیت اور گھرانے کو یہاں خوش آمدید کہنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا اس گھرانے سے ہمیشہ سے اس گھرانے سے ایک روحانہ اور قلبی رشتہ رہا ہے جو ہمیشہ رہے گا، امیر الحسنات کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے اور ان کے خاندان کی شمولیت سے ضلع سرگودھا اور اس پورے خطے میں تحریک انصاف کو تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ میں میں یہاں انہیں خوش آمدید کہنے آیا ہوں اور ان کی شمولیت سے تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مبوط ہو گی۔اسد عمر نے پیر امیر الحسنات کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اب اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ اگر پاکستان کی سیاست میں کوئی لیڈر حقیقتاً عاشق رسولۖ ہے تو وہ عمران خان ہے اور حرمت رسولۖ کے لیے انہوں نے جس طرح دنیا میں مقدمہ لڑا ہے اس پر ہر مسلمان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر امیر الحسنات نے ایک ایسے موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے جب ملک میں تاریخ ساز مہم تحریک چل رہی ہے جو پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانا چاہتی ہے جس کا خواب ہمارے آبا اجداد نے دیکھا، اب حقیقی طور پر آزاد اور مدینے کی ریاست کے اصولوں پر مبنی پاکستان بننے جا رہا ہے تو اس تحریک میں اس وقت آپ کی شمولیت ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ دربار عالیہ ڈیرہ شریف کی تحریک انصاف میں شمولیت پر میں پیر امیر الحسنات، پیر فاروق اور تمام برادران و اہلخانہ کا شکر گزار ہے، برصغیر پاک و ہند میں ڈیرہ شریف کی تاریخ چھپی ہوئی نہیں ہے اور ان کا تحریک پاکستان میں اہم کردار تھا، 1906 سے یہ خاندان ہندوستان اور پھر پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کا شمالی پنجاب سے ویسے ہی صفایا ہو چکا تھا اور اس خاندان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد رہی سہی کسر بھی پوری ہو گئی ہے، اس فیصلے سے سرگودھا میں تو مسلم لیگ(ن)عملی طور پر ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو حالات میں ان کا الیکشن کے سوا کوئی حل نہیں ہے، آپ چاہے جو مرضی کر لیں، جب تک سیاست نہیں ہوتی اس وقت معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، پہلے سیاست ٹھیک کریں پھر معیشت ٹھیک ہو گی۔فواد چوہدری نے کاہ کہ گزشتہ روز مزاید اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد اب 64 فیصدنشستیں خالی ہو چکی ہیں جن پر الیکشن کرانا لازمی ہے اور الیکشن کے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، اس لیے ہم جلد از جلد الیکشن کی طرف بڑھیں۔اس موقع پر پیر امیر الحسنات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیر خانہ سیال شریف ہے، ان کا کافی عرصے سے پی ٹی آئی سے تعلق ہے اور وہ ہمیں بھی حکم فرماتے تھے لیکن چونکہ پہلے ایک جماعت کے ساتھ بڑا پرانا رشتہ تھا تو اس وقت ہم اس حکم کی تعمیل نہیں کر پائے لیکن آج ہم اس حکم کی تعمیل کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میرا جس پارٹی سے تعلق رہا ہے تو وہ بہت اچھا وقت گزرا ہے، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ ہو گیا، وہ ہو گیا، میں اب دعا یہ کرتا ہوں کہ میرا سیاست اور زندگی کا اگلا سفر بھی اچھے انداز میں گزرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں