میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے لیے موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے لیے موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار

جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں کے لیے موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا۔ سی پی او ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پولیس ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں جونظم و ضبط کے خلاف ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس ملازمین کے موبائل فون دفاتر کے داخلہ پرضبط  کرنے کی تجویزبھی زیرغور ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تمام پولیس ملازمین دفتری اوقات کار میں موبائل فون کا استعمال ترک کردیں، دوران ڈیوٹی جو پولیس ملازم موبائل فون کا استعمال کریں گے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔ اعلامیہ کی کاپی تمام تمام متعلقہ افسران کو ارسال کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں