میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس ، سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی

منی لانڈرنگ کیس ، سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی

جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔ ہفتہ کو اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے۔ ایف آئی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو طلب کر لیا۔ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر بحث کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں