میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عشرت العبادسے کئی باررابطہ ہوا سب کومہاجرجھنڈے تلے جمع ہونے کی دعوت دے رہاہوں ،آفاق احمد

عشرت العبادسے کئی باررابطہ ہوا سب کومہاجرجھنڈے تلے جمع ہونے کی دعوت دے رہاہوں ،آفاق احمد

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ الگ صوبہ مہاجر قوم کی ضرورت ہے جس کے لئے میں سب کو متحد کر نے کی کوشش کر رہا ہوں، ڈاکٹر عشرت العباد سے کئی مرتبہ رابطہ ہوا ہے قوم کے مفاد میں میں ان کے ہر اچھے قدم کا ساتھ دوں گا، جماعت اسلامی کے عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان آمریت کے دور میں کراچی کے میئر اور ناظم اعلی بنے تھے، ریڈ زون میں 21 روز سے جاری دھرنا ان غیرمرئی قوتوں نے دلایا ہے جنہوں نے اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دلایا تھا اور پھر پیسے تقسیم کئے تھے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی بلدیاتی قانونی کے خلاف مشترکہ احتجاجی ریلی بھی فوارہ چوک سے آگے نہیں بڑھ سکی۔مہاجر قومی موومنٹ کے زیراہتمام لطیف آباد باغ مصطفی گرائونڈ میں جمعہ کو ہونے والے جلسہ عام کی تیاری کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ہے، لطیف آباد اور شہر کے مختلف علاقوں میں بینر اور پینافلیکس لگائے گئے ہیں جبکہ کیمپ بھی قائم کئے ہیں جن میں مہاجر قومی موومنٹ اور آفاق احمد کے ترانے بجائے جا رہے ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ جلسے کی اجازت دینے کے سلسلے میں ہمیں پریشان کیا گیا ہے ہم نے کوہ نور چوک گاڑی کھاتہ میں جلسے کی اجازت کے لئے درخواست دی تھی مگر کئی روز بعد ہمیں سیکورٹی کا بہانہ بنا کر اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا کہ پکا قلعہ میں جلسہ کر لیں، مگر پھر وہاں بھی اجازت نہیں دی گئی اور کہا گیا کہ قلعہ گرائونڈ آپ کے جلسے کے لئے چھوٹا ہے اور پھر یہ علاقہ آپ کے سیاسی مخالفین کا بھی گڑھ ہے اس لئے یہاں مناسب نہیں، ایک سوال پر آفاق احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی کے میئر عبدالستار افغانی اور ناظم اعلی نعمت اللہ خان آمریت کے دور میں ہی کراچی میں منتخب ہوئے تھے، اندھوں اور معذوروں کی کوئی احتجاجی ریلی بھی فوارہ چوک سے آگے نہیں جانے دی جاتی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے بلدیاتی قانون کے خلاف جو احتجاجی ریلی چند روز پہلے نکالی تھی وہ بھی فوارہ چوک سے آگے نہیں بڑھ سکی تھی کیونکہ آگے کا علاقہ ریڈ زون کہلاتا ہے مگر 20 روز سے اس ریڈ زون میں دھرنا جاری ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو کراچی سے کشمیر تک کسی اور کے اشارے پر کام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی من مانی حلقہ بندیوں کے ذریعے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے تو اس کو کائونٹر کرنے کے لئے غیرمرئی قوتوں نے اپنی بی ٹیم کو میدان میں اتارا ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے کئی بار رابطہ ہوا ہے جو ایم کیو ایم کے دھڑوں کو متحد کرنے کے لئے کام کر رہے تھے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں لیکن مہاجر قوم کے مفاد کے لئے وہ جو بھی قدم اٹھائیں گے ہماری دعائیں اور عملی تعاون ان کے ساتھ ہو گا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اندازہ ہوتا ہے کہ سب کو یہ احساس ہے کہ مہاجر قوم کی تقسیم سے بہت نقصان ہوا ہے، جب ہم متحد تھے تو بہت کچھ کر سکتے تھے مگر وقت ضائع کر دیا، متحدہ کی قیادت نے ہمارے وفد کی پذیرائی کی اس سے ظاہر ہے کہ سب کو حالات کا احساس ہے اور اتحاد کے لئے راستے پیدا ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں مہاجروں کو اپنی قیادت میں جمع ہونے کا نہیں کہہ رہا بلکہ مہاجر جھنڈے تلے متحد ہونے کی دعوت دے رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا یہ سب کو علم ہے اسی لئے ہتھیلی پر سرسوں جمانے کا میں تصور بھی نہیں کر رہا نہ ہی میرے پاس جادو کی کوئی چھڑی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں