میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاپتہ کمسن بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقہ میں اشتعال

لاپتہ کمسن بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقہ میں اشتعال

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹائون میں چند روز قبل اغوا ہونے والے 4 سالہ حسبان کی لاش ندی سے مل گئی ہے، کمسن بچے کی اندوہناک موت پر لواحقین غم سے نڈھال اور اہل علاقے میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق 12جنوری کو سرجانی ٹائون میں ایک گھر پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ان کا چار سالہ حسبان لاپتہ ہوگیا، گھر والوں نے پہلے پہل علاقے میں تلاش کیا اور چپہ چپہ چھان مارا تاہم کوئی سراغ نہ ملا تو مقامی پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کی اور سی پی ایل سی کو آگاہ کیا، جہاں سی پی ایل سی نے زینب الرٹ بل کے تحت ننھے حسبان کی گمشدگی کا اشتہار جاری کیا، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوسکی، اہل خانہ اپنے چار سالہ بچے کو کھونے پر غم سے نڈھال تھے اور ان میں شدید اضطراب تھا۔جمعرات کواہل خانہ پر قیامت ٹوٹی جب پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ سرجانی ٹائون کے نالے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جوکہ چار سالہ حسبان کی ہے، علاقے میں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی گئی، پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے بچے کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔چار سالہ حسبان کی لاش ملنے پر غمزدہ خاندان پر گویا پہاڑ ٹوٹ پڑا ماں پر سکتہ طاری ہوا تو والد اندوہناک خبر سن کر دل لے کر بیٹھ گیا، چار سالے بچے کی لاش نالے سے ملنے پر اہل علاقہ میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے پولیس نے تمام واقعے کی فوری جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کو کیوں اور کس نے قتل کیا پولیس کی تحقیقات جاری ہیں؟ جلد تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔ادھر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچہ نالے میں حادثاتی طور پر گرا یا قتل کیا گیا؟ پولیس تمام پہلوئوں سے شفاف تحقیقات کرے اور لواحقین کو جلد آگاہ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں