میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا متبادل نہیں، کوئی انکی لیڈرشپ پرسوال نہیں اٹھاسکتا، اسد عمر

عمران خان کا متبادل نہیں، کوئی انکی لیڈرشپ پرسوال نہیں اٹھاسکتا، اسد عمر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ونیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ، وزیراعظم اپنی مدت پوری کریں گے، عمران خان کا متبادل ہوں نہ ہو سکتا ہوں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہحکومت کے جانے کی خبریں چائے کی پیالی میں طوفان کے سوا کچھ نہیں، پارلیمانی نظام میں کسی بھی حکومت کی گارنٹی نہیں ہوتی، پی ڈی ایم کی پہلی تحریک پیالی میں طوفان ثابت ہوئی تھی، کوشش کی جا رہی ہے طوفان کو واپس پیالی میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں ووٹ صرف نواز شریف کا اور تحریک انصاف میں عمران خان کا ہے، نواز شریف نااہل اور بیرون ملک ہیں لیکن انہیں پتہ ہے پارٹی نواز شریف کی ہے، اس بات کا علم شہباز شریف کو ہے جو پاکستان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ ہوتے تو سیاست میں نہ آتا، پی ٹی آئی میں کوئی بھی عمران خان کی لیڈرشپ پر سوال نہیں اٹھا سکتا، ایسا کوئی کیس نہیں دیکھا کہ عمران خان کی لیڈر شپ کو چیلنج کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو پڑے، ن لیگ، اے این پی، پیپلزپارٹی سے زیادہ پی ٹی آئی نے تحصیلیں جیتیں، تینوں جماعتیں پہلے بھی خیبرپختونخوا میں حکومت بناچکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں