میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں بلاول ہائوس میں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی محمود چوہدری سے رواں ماہ ہوگی، اس حوالے سے 24جنوری کو بلاول ہائوس کراچی میں میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری جب کہ استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری نے مہندی، نکاح ،ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں تاہم کورونا صورتحال کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں