شہر قائد میں بدھ سے پھر تیز ہوائیںچلنے ،سردی بڑھنے کی پیش گوئی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
محکمہ موسمیات نے بدھ سے شہر قائد میںپھر سے تیز ہوائیںچلنے اورسردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد جبکہ حدِ نگاہ 3 کلو میٹر تھی۔ ترجمان کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک جب کہ رات سرد رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 42 سے 48 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔