میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس موبائل میں بنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

پولیس موبائل میں بنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہریوں کے لیے پولیس دستیاب ہو یا نہ ہو، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے لیے پولیس موبائل حاضر ہے ۔کراچی پولیس کی موبائل استعمال کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ٹک ٹاک پر نوجوان کی پولیس موبائل میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں نوجوان ایکشن مارتے ہوئے پولیس موبائل سے اترتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ پس منظرمیں ایک گانا بھی سنائی دے رہا ہے ۔ٹک ٹاک ویڈیوز میں نوجوان کے پاس سندھ پولیس کی موبائل اور ساتھ میں پولیس اہلکار بھی نظر آ رہے ہیں۔اس سے قبل ایس ایچ او میٹھادر شبانہ جیلانی کی پولیس موبائل میں ماڈل علینہ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ایس پی سٹی نے اس واقعہ پر خاتون افسر شبانہ جیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں