بھارت کابیلسٹک میزائل کا تجربہ
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
بھارت نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی توانائی رکھنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز تین ہزار پانچ سو کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے ۔ یہ تجربہ اڑیسا کے عبد الکلام جزیرہ میں پانی کے اندر بنے ایک پلیٹ فارم سے کیا گیا۔ یہ میزائل آبدوز میں سے با آسانی فائر کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے قبل بھی ہندوستان نے دسمبر دو ہزار انیس کے آغاز میں ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی توانائی رکھنے والے اگنی تین نامی ایک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔