تحریک انصاف کے 20 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے الگ گروپ بنالیا
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے گروپ بنالیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنالیا ہے ، ناراض گروپ کے اراکین نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کامطالبہ کیا، اس کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات میں حلف بھی اٹھایا جس میں اعادہ کیا گیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کرمطالبات منوائیں گے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا کہنا ہے کہ جنوبی اور وسطی پنجاب کے 20 ارکان نے گروپ بنایاہے جو جلد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے رابطہ کرے گا اور مسائل کی نشاندہی سمیت اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔سردار شہاب کا کہنا تھا کہ گروپ کسی تبدیلی کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ ان اراکین کو صرف اپنے مسائل کے حل میں دلچسپی ہے ، پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے جب کہ آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی سے لڑیں گے ۔