مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے ایک اور درخواست دائر
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے والد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تیمارداری کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالہ سے ایک اور درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کا دورکنی بینچ آج (منگل)کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے درخواست خواجہ امجد پرویز کے توسط سے عدالت میں دائر کی ہے ۔ مریم نواز نے دائر درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جارہی ہے اور تازہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے امراض میں مزیداضافہ ہواہے ۔ مریم نواز نے درخواست میں کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لہذا عدالت انہیں اپنے والد کی تیمارداری کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے ۔ درخواست کے ہمراہ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی لف کی گئی ہے ۔ متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔