وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا
ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج( پیر)21جنوری کو طلب کرلیا ہے کابینہ اجلاس مختلف آئینی ترامیم وبلوں کے مسودوں کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں ہیلتھ سیفٹی کونسل کے قیام کامعاملہ اور ری کلیمیشن اینڈپروبیشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام پربھی غورہوگا۔کراچی میں عمارتوں کی تعمیر کے لیے دی گئی زمینوں کی لیز میں توسیع پربھی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیاجائیگا۔سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز میں ترامیم کامسودہ بھی کابینہ میں پیش کیاجائیگا۔