میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سال 2024،کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے 66ہزار واقعات

سال 2024،کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے 66ہزار واقعات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق سال 2024میں یکم جنوری سے 15 نومبر تک سندھ بھر میں پولیس اور ملزمان کے درمیان 3ہزار618 مقابلے ہوئے جن میں344ملزمان ہلاک ہوئے۔ہلاک ملزمان میں 323 ڈکیٹ، 9 دہشت گرد، 2 ٹارگٹ کلرز، 5 نوٹیفائیڈ ڈکیٹ، ہائی وے پر لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکو اور 3 اغوا کار شامل ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال بھر میں 1 ہزار 677 گینگز کا خاتمہ کرتے ہوئے 6ہزار826ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ 19ہزار655ڈاکو ، 4 دہشت گرد، ایک ٹارگٹ کلر، 8 نوٹیائیڈ ڈکیٹ، 79 اغواکار اور ہائی وے پر ڈکیتی کرنے والے 24 ڈکیت گرفتار کیے گئے۔رواں برس80 بھتہ خوروں، 30 ہزار 748مفرور و اشتہاری ملزمان اور794 پتھاریداروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کے 9ہزار 322 ہتھیار برآمد کیے گئے جن میں 5 اینٹی ائیر کرافٹ گنز، 2 ایل ایم جی، 14جی تھری، 4 ایم پی فائیو، 165 ایس ایم جی، 406 شارٹ گن و رپیٹرز ، 184رائفل اور 8 ہزار 542 پستول، ریوالور اور ماوزر شامل ہیں۔کراچی میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کے 66 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، ڈاکووں کی فائرنگ سے 110شہری قتل اور 375 زخمی ہوئے، گیارہ ماہ کے دوران 47 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں،17 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔ رواں برس نومبر تک شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 66 ہزار 826 واقعات رپورٹ ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں