میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں آوارہ کتوں کا راج برقرار،ایک سال میں تین لاکھ افراد کو کاٹ لیا

سندھ میں آوارہ کتوں کا راج برقرار،ایک سال میں تین لاکھ افراد کو کاٹ لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

صوبہ سندھ میں آوارہ کتوں کا راج برقرار ہے ۔رواں برس بھی کتوں کے کاٹنے کی کیسز پرقابوپانے میں انتظامیہ ناکام نظر آئی۔رواں برس کراچی میں کتے کے کاٹنے سے کتنے متاثرہ افراد اسپتال لائے گئے آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔سندھ میں ہرسال کتے کے کاٹنے کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہونے لگا۔محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں برس تین لاکھ سے زائد افراد کتے کے کاٹنے سے متاثر ہوئے سندھ میں دوہزار اکیس میں 226767 ، دو ہزار بائیس میں 243151 جبکہ دو ہزار تئیس میں ہوشربا اضافے کے ساتھ کتے کے کاٹنے کے 289417 کیسز رپورٹ ہوئے ۔کراچی میں چلنے والے بڑے سرکاری و رفاعی اسپتالوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کتوں کے کاٹنے کے باعث 40ہزار سے زائد افراد جناح اسپتال لائے گئے ۔ ۔ انڈس اسپتال میں 13ہزارسے زائد افراد کتے کے کاٹنے کے باعث اسپتال آئے جن میں سے 7 افراد جانبر نہ ہوسکے ۔ جبکہ سول اسپتال میں 17000 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ۔ جناح اسپتال انتظامیہ نے بھی ہرگزرتے سال کے ساتھ کیسز میں اضافہ کی تصدیق کردی سول اسپتال ڈاگ بائیٹ مینجمنٹ سینٹر کی انچارج نے بھی سال دو ہزار چوبیس میں بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔ کراچی کے مختلف اسپتالوں سے جمع ہونے والے ڈاگ بائیٹ ڈیٹا کے مطابق سال دوہزارچوبیس میں کراچی میں 70 ہزار سے زائد افراد آوارہ کتون کا ہدف بنے جس میں بچوں اوربزرگوں کی تعداد زیادہ رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں