میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی مرتضی وہاب نے دو فرنٹ مین رکھ لیے

میئر کراچی مرتضی وہاب نے دو فرنٹ مین رکھ لیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ میں میئر کراچی مرتضی وہاب نے خلاف ضابطہ سکندر بلوچ اور فیاض چاچڑ مشیر اور اوپی ایس افسر مقرر کر دیا ، دوسری جانب گریڈ 18 کے افسر کومشیر مالیات تعینات کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے دوفرنٹ مین کوبلدیہ میں اہم ذمہ داریاں تقویض کردیں ، سکندر بلوچ ‘ فیاض چاچڑ ‘ سندھ حکومت کے ملازم ہیں ، جنہیں خلاف ضابطہ تعینات کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق تعیناتی و تقرری کا کوئی سرکاری حکم بھی جاری نہیں ہوا ہے ، پیپلز پارٹی کے ہی اندرونی ذرائع کا کہنا ہئے مئیر کراچی بھی کٹھ پتلی بن کر رہ گئے ہیں پارٹی کی مضبوط گرفت کی حامل شخصیات مئیر کراچی کو چلارہی ہیں دونوں افسران کی بلدیہ عظمیٰ میں بطور ‘ مشیر اور پی ایس او مقرر کیے گئے افسران خلاف قانونی سرکاری امور میں مداخلت کررہے ہیں ، ادھر چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹرو پولیٹن کمشنر افضل زیدی کی عدم دلچسپی کے باعث کے ایم سی کی اہم ترین مشیر مالیات کی اسامی گذشتہ ایک ہفتے سے خالی ہے ، گریڈ 20 کی یہ اسامی مرتضٰی بھٹو کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے ، ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے افسر امتیاز ابڑو کی تقرری و تعیناتی کا امکان ہے حالانکہ سابق مشیر مالیات ریاض کھتری محکمہ فنانس میں ڈائریکٹر فنانس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیںجنہیں اضافی ذمہ داری دی جاسکتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں