میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی رہنما پارلیمنٹ لاجز کے نادہندہ نکلے

سیاسی رہنما پارلیمنٹ لاجز کے نادہندہ نکلے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما پارلامنٹ لاجز میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ بلوں کے ناہندہ نکلے ، الیکشن کمیشن نے آر اوز کو لیٹر ارسال کر کے نادہندہ رہنماؤں کے ناموں سے آگاہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسیمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر 22 ہزار روپے ، پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے عبدالقادر 9 ہزار روپے ، سابق وفاقی وزیرنوید قمر الزمان شاہ 37 ہزار روپے ، سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ 62 ہزار روپے ، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل 42 ہزار ، غوث بخش مہر 65 ہزار ، پی پی رہنما فریال تالپور کے خاوند میر منور تالپور ، سابق ایم این اے غلام مصطفی شاہ ، سابق اسپیکر سردار ایاز صادق ، سردار علی گوہر مہر ، سابق ایم این اے روشن جونیجو ، شمیم آرا پہنور ، سکندر راہپوٹو بھی ہزاروں روپے کے نادہندگان میں شامل ہیں ، واجبات عدم ادئیگی کی صورت میں رہنماؤں کے نامزدگی فارم رد ہو سکتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں