میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریحان الائچی پٹہ سسٹم ، ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے نئے ریٹ مقرر

ریحان الائچی پٹہ سسٹم ، ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے نئے ریٹ مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ضلع وسطی میں غیرقانونی تعمیرات کے لیے ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں شامل افسران نے رشوت کے نئے ریٹ مقرر کردیے ہیں ، 6 سے 10 لاکھ روپے دو اور اپنی مرضی سے عمارتیں تعمیر کرو ، اس غیر قانونی اقدام پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ نے چپ سادہ لی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں رہائشی پلاٹ نمبر 235/1، 241/1، 811/2، 347/8 پر غیرقانونی تعمیرات ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ظہیر استاد کی نگرانی میں شروع کروائی گئی ، ذرائع کے مطابق مؤصوف ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے اہم کارندے ہیں ، سسٹم سے منظوری اور مقررہ رشوت وصولی کے بعد خلاف ضابطہ تعمیرات کی اجازت دیتے ہیں ، ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں 287غیرقانونی عمارتوں پر نمائشی کارروائیاں کرنے کے بعد اربوں روپے جمع کیے گئے ، جس کی بندر بانٹ میں وزیر بلدیات کے شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی کے علاقوں میں ہونے والی ناجائز تعمیرات کا علم رکھنے والے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑودانستہ طور پر عدالتی حکم عدولی کرتے ہوئے اپنے اختیارات استعمال نہیں کرتے ، ذرائع کے مطابق ریحان الائچی پٹہ سسٹم نے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والی مافیا کے لیے رشوت کا نیا نرخ نامہ پیش کیا ہے ، غیر قانونی تعمیرات کرنے والی مافیا 6 سے 10 لاکھ روپے کے عوض خلاف ضابطہ عمارتیں تعمیر کرسکتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں