میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرأت کی خبر ، ضلع ملیر میں پولیس انویسٹی گیشن افسران میں ہلچل

جرأت کی خبر ، ضلع ملیر میں پولیس انویسٹی گیشن افسران میں ہلچل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:حافظ محمد قیصر) ملیر کے تھانوں میں شعبہ انویسٹی گیشن کی پیداگیری سے متعلق جرأت میں خبر کی اشاعت کے بعد فی الحال تفتیشی افسر افتخار تنولی کو معطل کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع ، شعبہ انویسٹی گیشن کی مجموعی بدحالی تاحال سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔ 19 دسمبر 2023 ء کو جرأت میں ضلع ملیر کے شعبہ انویسٹی گیشن کے ان پولیس افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ تفتیشی افسران کس طرح جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کررہے ہیں ، برسوں سے جاری اس روش کا تسلسل موجودہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن زاہدہ پروین کی موجودگی میں بھی برقرار ہے تاہم پولیس کے ذمہ داران کی جانب سے یقین دلایا جارہا ہے کہ بددیانت تفتیشی افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن ایس آئی او نذر منگریو کے بعد تفتیشی افسر افتخار تنولی کو معطل کرنے کا اقدام سامنے آیا ہے ، شاہ لطیف ٹاؤن میںتعینات افتخار تنولی تفتیش کو خراب کرنے اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سے بھاری رشوت وصول کرکے ملزمان کو معزز عدالتوں سے فوری ضمانت کے حصول میں معاونت کرتے رہے ہیں ، اس حوالے سے تحقیقات کی ذمہ داری ڈی ایس پی شاہ نواز میمن کے سپرد کی گئی ہے ، افتخار تنولی پر الزام ہے کہ مقدمہ نمبر 1037 / 2022 میں ڈکیتی کے ملزمان سے بھاری رشوت وصول کرکے ملزمان کو ضمانت دلوانے کی خاطر برآمد کیے گئے ایک لاکھ روپے اورایک تولہ سونا معزز عدالت کے سامنے پیش نہیں کیے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں