امریکہ پوری دنیا لے آئے، اسرائیل پر حملے کرتے رہیں گے، یمنی حوثیوں کا اعلان جنگ
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہ رکی۔ صیہونی طیاروں کی جبالیہ۔ رفح سمیت کئی مقامات پر اندھادھند بمباری سے 50سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ العودہ اسپتال سے طبی عملے اور مریضوں سمیت240 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم جاری ہیں۔ مختلف علاقوں سے تیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ سات اکتوبر سے صیہونی قیدخانوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی تعداد چار ہزار چھ سو پانچ ہوگئی۔یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکا نے دس ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔ امریکا۔ برطانیہ۔ کینیڈا۔ فرانس۔ اٹلی۔ اسپین۔ ناروے۔ نیدر لینڈز اور بحرین شامل ہیں حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پوری دنیا بھی لے آئے تو حملے جاری رہیں گے۔