فیض آباد دھرنا کمیشن، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیلئے سوالنامہ تیارکرلیا گیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرنے کیلئے تیاری شروع کردی۔ ذرائع جیونیوز کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا ہے، کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو اگلے ہفتے کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔کمیشن میں آئی بی افسر ساجد کیانی نے تین گھنٹے طویل بیان ریکارڈ کرادیا۔ساجد کیانی 2017میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات تھے، ساجد کیانی نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن میں کسی بیرونی مداخلت کی تردید کی۔ مزید برآں نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے فیض ا?باد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017ئ کے کابینہ اجلاس پر اپنی معلومات شئیر کیں۔