میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اگر نگران سیٹ اپ طویل ہوا تو ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا، عمران خان

اگر نگران سیٹ اپ طویل ہوا تو ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کی ملتان ضلع کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ارکان کی جانب سے 23 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین کا کہنا تھا کہ اگر نگران سیٹ اپ کو طویل کرلیا گیا تو ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،عام انتخابات ہی ملک بچانے کا حل ہے۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے پی ڈی ایم کو خوفزدہ ہونا چاہیے آپ کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی کی اپنی پارٹی ہے اور ان کا اپنا موقف ہے، مگر وہ ہمارے ساتھ ہیں، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ دوسری جانب مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل میانوالی کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ انشورنس صحت کارڈ ان کی حکومت کا بہترین اقدام تھا۔ موجودہ حکومت صحت کارڈ کی فنڈنگ نہیں کر رہی ہے، جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اسے صرف اس لیے نظر انداز نہ کرے کہ یہ پی ٹی آئی کا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کارڈ کی فنڈنگ نہیں کر رہی ہے، جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں