کورنگی میں بھی پولیس مقابلہ جعلی نکلا،اہلکاروں شہری کوگولی ماردی
شیئر کریں
کورنگی مہران ٹائون میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کو مارنے کا دعوی جھوٹا نکلا، پولیس نے ڈاکو نہیں بلکہ شہری کو گولی مار کر جاں بحق کیا، جعلی مقابلے میں ملوث اینٹی اسٹریٹ سیل کے چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس نے مہران ٹائون میں ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا جو جھوٹا نکلا۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے ڈاکو نہیں بلکہ شہری کو گولی مار کر جاں بحق کیا، جعلی مقابلے میں ملوث اینٹی اسٹریٹ سیل کے چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہران ٹائون کی عوام بڑی تعداد میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے باہر جمع ہوگئی ہے تاہم اہلکاروں نے تھانے کے دروازے بند کرکے تمام افراد کو آمد و رفت سے روک دیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جاں بحق شخص کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔