میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مزارقائدکے اطراف غیرقانونی تعمیرات ، نیب کا ایس بی سی اے سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ

مزارقائدکے اطراف غیرقانونی تعمیرات ، نیب کا ایس بی سی اے سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرائے جانے کے بعد نیب حرکت میں آگیا مزار قائد کے اطراف سیکورٹی رسک کے پیشِ نظر ایک مرتبہ پھر غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا آئندہ چند روز میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھیجے گئے مراسلے میں نشاندہی کے باوجود مذکورہ عمارتوں پر نوٹس نہ لینے کے اسباب طلب کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل نیب کی جانب سے مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی شکایت پر مزار کے اطراف چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھیجی گئی تھی جس میں متعدد عمارتوں کوخلاف ضابطہ تعمیرات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جو مزار کی گنبد سے بلند سطح پر بنائی گئیں تھیں اس ضمن میں گزشتہ چند ماہ میں کسی قسم کی کارروائی سامنے نہ آ نے پر نیب حکام نے ایس بی سی اے سے جواب طلب کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے آئندہ چند روز میں ڈی جی نیب کراچی کی جانب سے ڈی جی ایس بی سی اے کو تمام تر امور پر مشتمل ایک خط ارسال کیا جائے گا جس میں مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلات طلب کی جائیں گیں نیب کی جانب سے حالیہ دنوں مزار قائدکے اطراف بے نامی جائیدادوں کے انکشاف پرتحقیقاتی عمل بھی زور و شور سے جاری ہے جس میں چند میں روز میں اہم پیش ِ رفت سامنے آ نے کا اندیشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں