میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قدرتی گیس کے ذخائرتیزی سے کم ہورہے ہیں،حماداظہرنے خطرے کی گھنٹی بجادی

قدرتی گیس کے ذخائرتیزی سے کم ہورہے ہیں،حماداظہرنے خطرے کی گھنٹی بجادی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ ہمارے قدرتی ذخائر 9 فیصد سالانہ کے حساب سے کم ہو رہے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں طلب ہر روز بڑھ رہی ہے،ماضی میں سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشنزدئیے جاتے رہے،توانائی کی طلب اور رسد میں توازن لانے کے لیے متبادل ذرائع کی طرف جانا پڑے گا۔گورنر ہائوس لاہور میں خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ گیس کا بے دریغ استعمال نہ روکا گیا تو مستقبل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ڈومیسٹک گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے،سردیوں میں گیس کا گھریلو استعمال پانچ گنا بڑھ جاتا ہے،سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں