میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شبلی فراز پر حملہ، ڈرائیور زخمی، وفاقی وزیر محفوظ رہے

شبلی فراز پر حملہ، ڈرائیور زخمی، وفاقی وزیر محفوظ رہے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر درہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ درہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ وہ خود اس حملے میں محفوظ رہے ہیں تاہم ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا ” اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ "دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) کوہاٹ طاہر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر فائرنگ نہیں بلکہ پتھراؤ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ وفاقی وزیر کو بحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں