میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی گیس لیکیج سے دھماکا، 2افراد جاں بحق

کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی گیس لیکیج سے دھماکا، 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کوئٹہ، ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، نوجوان لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق ،8افراد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں شیر شاہ کے علاقے میں ایک نجی بینک کی برانچ میں دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل ا?ئی جی غلام نبی میمن کے مطابق دھماکہ بظاہر بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا ہے تاہم اْنھوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ ہی اس کی حقیقی وجہ کا تعین کر سکے گا۔صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے مطابق اس واقعے میں اب تک 17افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا سانحہ ہوا ہے۔ہلاک شدگان اور زخمیوں کو کراچی کے سول ہسپتال میں ٹراما سینٹر اور جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر ٹراما سینٹر اور جناح ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر میں ا?ئی ہیں، 2 لاشیں راستے میں ہیں اور 11 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں