میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن کی گیس نادرن کو دیئے جانے کا انکشاف

سوئی سدرن کی گیس نادرن کو دیئے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں سردی آتے ہی لیاری سمیت مختلف علاقوں گیس کا بحران پیدا ہوگیا، گیس چولہوں سے غائب ہو گئی، سی این جی ڈلوانے والے بھی پریشان ہوگئے۔سندھ کو گیس فراہم کرنے والی سوئی سدرن گیس کمپنی کی 50ملین مکعب فٹ گیس سوئی نادرن گیس کمپنی کو دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس صورتِ حال کے باعث شدید سردی میں بلند کھپت کے دوران سندھ میں گیس پریشرز مزید کم ہوگئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 روز کے لیے گیس سوئی نادرن کو دی گئی ہے، صنعتوں کے کیپٹو بجلی گھروں کو گیس ناغہ یقینی بنایا جائے گا۔قدرتی گیس فراہم کرنے والی سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قلت کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں