میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کامزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات ،چائنا کٹنگ پر ایکشن

نیب کامزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات ،چائنا کٹنگ پر ایکشن

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں مزار قائد کے اطراف غیرقانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ پر نیب نے ایکشن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کرکے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات چائنہ کٹنگ پر ایس بی سی اے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، نشاندہی کردہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی رپورٹ نیب نے 23 دسمبر تک طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے کاسموپولیٹن سوسائٹی اور خداداد کالونی کے آٹھ پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کی نشاندہی کی ہے، نیب حکام نے مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کی شکایت پر غیر قانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں۔نیب ذرائع کے مطابق غیر قانونی تعمیرات سے مزار قائد کا پوڈیم لیول (گنبد کی اونچائی) کی خلاف ورزی کی گئی، قوانین کے تحت مزار قائد کے اطراف 3/4 مائل تک پوڈیم لیول سے اونچی کوئی عمارت نہیں بن سکتی۔نیب حکام نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے کے نو افسران کی بھی نشاندہی کی ہے،نیب حکام نے تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کے حوالے سے ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو کا بیان بھی تحریری طور پر طلب کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں