خبریں لیک کا خدشہ ،وزارت داخلہ افسران پر سوشل میڈیا استعمال کی پابندی
شیئر کریں
خبریں لیک ہونے کے خدشہ کے پیش نظر وزارت داخلہ کے افسران کا سوشل میڈیا استعمال بند کر دیا گیا۔ جبکہ وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کے عملہ کی میڈیا سے بات چیت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ جبکہ افسران کو سوشل میڈیا پر بھی مئوقف دینے سے روک دیا گیا۔ وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں کا مئوقف سیکرٹری داخلہ کی تحریری اجازت سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میںکہا گیا ہے کہ نہ صرف وزارت داخلہ کے افسران بلکہ وزارت داخلہ کے ماتحت جتنے بھی ادارے آتے ہیں جن میں نادرا، ایف آئی اے اور سول ڈیفنس کے ادارے ایف سی اور رینجرز الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو کوئی بھی مئوقف نہیں دے سکتے ، جبکہ ان تمام اداروں کے افسران کی میڈیا پرسنز سے ملاقاتو ں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی افسر کا مئوقف دینا لازمی ہو گا تو اس کے لئے سیکرٹری داخلہ سے اجازت لینا ہو گی اس کے بعد یہ مئوقف جاری کیا جائے گا۔