میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریاض عرب دنیا کا پہلا ڈیجیٹل دارالحکومت قرار

ریاض عرب دنیا کا پہلا ڈیجیٹل دارالحکومت قرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عرب وزارتی کونسل کے اجلاس میں ریاض شہر کو عرب دنیا کا پہلا ڈیجیٹل دارالحکومت قرار دیا گیا ۔ عرب وزارتی کونسل برائے سائنس و ٹیلی کام کے 23ویں اجلاس کے لیے ڈیجیٹل جنریشن کے لیے عرب عزائم کا عنوان منتخب کیا گیا تھا۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب آئندہ سال میں سعودی عرب جی۔20کی میزبانی کے ساتھ کئی اہم عالمی نوعیت کے اجلاسوں کی صدارت اورمیزبانی کرنے کی تیاری کررہا ۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو عرب دنیا کا ڈیجیٹل کیپٹل قرار دینے کی کئی وجوہات ہیں۔ ریاض شہر ٹیلی کام، سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں پہلے جب کہ پوری دنیا میں 13ویں نمبر پرہے ۔اس کے علاوہ ریاض اقتصادی اعتبار سے بھی عرب ممالک ممالک کا سب سے بڑا شہر ہے ۔سعودی عرب دنیا کی 20بڑی معاشی قوتوں میں شامل ہونے کی وجہ سے ریاض اس گروپ میں عرب دنیا سے شامل واحد دارالحکومت بھی ہے ۔ عرب کونسل برائے ٹیلی کام نے واضح کیا کہ اس نے ڈیجیٹل سوسائٹی کی تشکیل کے لیے نقشہ راہ کی منظوری دے دی ہے تاکہ عرب لیگ کے میثاق، اس کے مقاصد اور اصولوں کی بنا پر ہر فرد اپنی ترقی کے عمل، معیار زندگی کو بہتر بناتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں