میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان احمد خان نیازی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ۔حسان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ وہ دس دن سے مفرور تھے ۔انسداددہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کی قبل از گرفتاری ضمانت 24 دسمبر تک منظور کی ہے ۔پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا کیوں کہ وہ توڑ پھوڑ اور پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کرنے میں پیش پیش تھا۔ پی آئی سی پر حملے کے دوران حسان نیازی ایڈووکیٹ نہ صرف پولیس پر پتھرائو کرتے رہے بلکہ ان کو فوٹیج میں پولیس وین کا دروازہ توڑتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے متعدد جگہوں پر چھاپے مارے گئے تھے ۔ وہ پی آئی سی کے باہر توڑ پھوڑ اور گاڑی کو آگ لگانے کے واقعہ میں نامزد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں