میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیں مسلمان ہونے پر شرمندہ محسوس کروایا جا رہا ہے ، بھارتی مسلمان

ہمیں مسلمان ہونے پر شرمندہ محسوس کروایا جا رہا ہے ، بھارتی مسلمان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کو بھارتی مسلمان ہونے پر شرمندہ محسوس کروایا جا رہا ہے ۔بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع قانون کے خلاف احتجاج کی لہر کئی ریاستوں تک پھیل گئی ہے ، بھارتی ریاستوں کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔یہ احتجاج کم ہونے کے بجائے دِن بہ دِن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ، اِسی احتجاج کی ایک ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک بھارتی مسلمان کا کہنا ہے کہ وہ ایک بھارتی مسلمان ہے اور اس کو مسلمان ہونے پر اور بھارتی ہونے پر شرمندہ محسوس کروایا جا رہا ہے ، مودی سرکار بھارت کے مسلمانوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے ۔بھارتی مسلمان نے کہا کہ مسلمانوں کے صبر کے امتحان کے ساتھ ہی بھارت کے ہندوئوں کی شرم کا بھی امتحان ہے کہ جب ہم مسلمانوں سے ہماری شہریت لی جائے گی تو ہندو ہمارا ساتھ دیں گے یا پھر چپ ہوکر سارا تماشا د یکھیں گے اور تالیاں بجائیں گے ۔بھارتی مسلمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی ہندوں سے اپیل کی کہ اگر آپ کو مودی سرکار کا مسلمانوں کی شہریت کے خلاف فیصلہ درست لگتا ہے تو آپ لوگ کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور اگر آپ کو یہ فیصلہ غلط لگتا ہے تو آپ سڑکوں پر نکلیں اور اِس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں۔بھارتی مسلمان نے کہا کہ احتجاج کرکے مودی سرکار کو یہ بتائیے کہ ان کی یہ غنڈہ گردی، یہ داداگری اور ڈرانا دھمکانا نہیں چلے گا کیونکہ اِس طرح سے بھارت ترقی نہیں کرسکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں