میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خرید لی

علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خرید لی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے ہیں۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی، جس میں علی ترین نے تقریبا 73 کروڑ روپے میں ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے ۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7 سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی ترین نے کہا تھا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کی فرنچائز کیلئے 4 ملین کی بولی لگانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب اطلاعات ہیں کہ بولی کی رقم 5 ملین سے زیادہ کی ہوگئی ہے اور 7 ملین کی افواہیں گردش کر رہی ہیں لہذا وہ اب اپنی بولی پر دوبارہ سوچ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں ملتان کا نام برقرار رکھیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں