میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد کے باسی سستی سیرگاہ ساحل سمندر کی قدرکریں

شہرقائد کے باسی سستی سیرگاہ ساحل سمندر کی قدرکریں

منتظم
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

مکرمی جناب
میں آپ کے موخراخبارکے توسط سے میں کراچی کے شہریوں کی توجہ کراچی کی سستی سیر گاہ ‘ساحل سمندر’ کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں’ کراچی کا ساحل سمندر ایک بہترین,اچھی اور سستی سیرگاہ ہے لیکن اس سستی سیرگاہ کی قدر نہیں کی جاتی” شہری ساحل سمندر کی سیر کو جاتے ہیں اور ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیاء￿ اور مختلف اقسام کی ضروریات کی چیزیں بھی لے کر جاتے ہیں اور سمندر کی ٹھنڈی ہواو¿ں اور لہروں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ساحل سمندر پر شہری صفائی کاخیال نہیں رکھتے’ سیر و تفریح کرنے کے بعد ساحل سمندر پر اپنا کچرا اور گندگی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور افسوس کی بات یہ بھی ہے کہ شہری یہ جانتے بھی ہیں کہ سمندر میںآبی مخلوقات موجود ہیں’ اور ان کو گندگی کی وجہ سے نقصانات پہنچ سکتے ہیں’ پھر بھی یہاں پر لوگ کچرا اور گندگی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ‘ساحل سمندر پر موجود گندگی صرف آبی مخلوقات کے لئے نقصان دہ نہیں ہے بلکہ وہاں سیر و تفریح کو جانے والے لوگوں کے لیے بھی انتہائی مضر ہے’ اگرچہ ساحل سمندر ایک سستی تفریح گاہ ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہم اس کی قدر نہ کریں’سمندر ہمارے لئے بہت بڑی نعمت ہے ‘ ہمیں اس نعمت کی قدر اورحفاظت کرنی چاہیے’ امید کرتا ہوں تمام قارئین اس پر عمل کریں گے اور دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں گے کہ ساحل سمندر کو گنداہونے سے بچائیں اور ساتھ ہی آبی مخلوقات اور انسانوں کی صحت متاثر ہونے سے بھی بچائیں-
محمد حارث شفیع۔ ۔۔۔کھارادر ‘ کراچی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں