میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اپنا برتاؤ بہتر کرے‘ صدر ممنون

پولیس عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اپنا برتاؤ بہتر کرے‘ صدر ممنون

منتظم
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس سمیت تمام اداروں نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقا ت کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔صدر مملکت نے یہ بات انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لیے جوانوں اور افسروں کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے، حکومت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے لوگوں کے ساتھ اپنا برتاؤ بہتر بنائے تاکہ عام آدمی اپنے کسی مسئلے کے حل کے لیے پولیس اسٹیشن آنے سے نہ گھبرائے۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے صدر مملکت کو کراچی اور سندھ میں امن و امان کی صورت حال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انھیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں