میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیحدہ صوبہ بقاکیلئے ضروری،سیاسی نعرہ سمجھناغلطی ہوگی،آفا ق احمد

علیحدہ صوبہ بقاکیلئے ضروری،سیاسی نعرہ سمجھناغلطی ہوگی،آفا ق احمد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

صوبے کی تقسیم پر چراغ پا ہونے والے وزیر کو ملک توڑنے کے نعرے سنائی نہیں دیتے،چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ
تقسیم کی لکیر توبھٹونے کھینچی تھی ہم توعملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں، مرکزی اورضلعی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

سندھ کے شہری علاقوںپر مشتمل علیحدہ صوبے کا قیام مہاجر وں کی بقاء کیلئے ضروری ہے یہ بات چیئر مین آفاق احمد نے مرکزی اورضلعی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکمراں اسے سیاسی نعرہ سمجھنے کی غلطی نہ کریں ۔آفاق احمد نے کہا کہ صوبے کی تقسیم کی بات پر چراغ پاوزیرکو ملک توڑنے کے نعرے سنائی نہیں دیتے ۔انہیںاُنکے صوبے میں ملک کے خلاف نعرے لگانے اور ملک توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہونگے۔آفاق احمدنے کہا کہ صوبے کی تقسیم اور شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام پیپلز پارٹی کی کرپشن سے ملک کو بچانے کیلئے ضروری ہے ،نئے صوبے کے قیام سے پاکستان کامعاشی حب ترقی کریگاجو خوشحال اور مضبوط پاکستان کیلئے ضروری ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی لکیر زوالفقار علی بھٹونے کھینچی تھی ہم تو اسے عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں ۔آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ آنے والے مہینے میںاجرک ڈے کے نام پر علیحدگی پسندوں کا کلہاڑی والے جھنڈے کے ساتھ کراچی میںیلغاراورملک دشمن نعروں کو روکنے کیلئے مؤثراقدامات کرے،اگر ملک کے خلاف نعروں سے شہریوں میںاشتعال پھیلاتو اسکی ذمہ دار سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں