میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئیڈیاز 2024،پولیس کے 4ہزار 800جوان سیکورٹی پر تعینات

آئیڈیاز 2024،پولیس کے 4ہزار 800جوان سیکورٹی پر تعینات

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے لئے پولیس کے 4 ہزار 800 جوان سیکیورٹی پر تعینات کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے ، کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیںکراچی پولیس کے 4ہزار 800جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام ددے رہے ہیںجبکہ سیکیورٹی پر پولیس آفیسر،آفیشل اور لوکل پولیس تعینات کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایس ایس یو کمانڈوز،ریپڈ رسپانس فورس اور اسپیشل برانچ بھی فرائض انجام دے رہی ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف اہم مقامات پر تعینات کیئے گئے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کے اطراف عمارتوں پر بھی نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیاہے ، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے ایکسپو سینٹر تک بھی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔چار روزہ نمائش کے دوران صبح سات سے شام سات بجے تک ایکسپو سینٹر سے منسلک سڑکیں بند رہیں گی جبکہ ایکسپو سینٹر کی حدود میں موجود تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم سڑک اور فلائی اوور بندکردیاگیاہے جبکہ ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائرجانیوالی سڑک بند کردی گئی ہے ۔اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے ایکسپو سینٹر کے بائیں جانب جانیوالی سڑک بھی بند ہوگی جبکہ شاہراہِ فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیوں، واٹر ٹینکر کا کارساز روڈ پر داخلہ بند ہوگا۔یاد رہے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی نکتہ نظر کے تحت کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ، دفعہ 144 کا نفاذ 7دن کیلئے کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، ان ایام میں جلسے ، جلوس، ریلیاں نکالنے پر سخت پابندی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں