میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی بمباری ،غزہ میں مزید 3صحافی جاں بحق

اسرائیلی بمباری ،غزہ میں مزید 3صحافی جاں بحق

جرات ڈیسک
پیر, ۲۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ میں ایک صحافتی ادارے کا سربراہ اور دو دوسرے صحافی اسرائیلی بمباری کے نتیجے ہیں جاں بحق ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کی ہلاکتوں کے واقعہ گزشتہ شام کی گئی اسرائیلی بمباری سے ہوئیں۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق ہلاکتیں 48 سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ہلاک کیے گئے صحافیوں کی ان کے اہل خانہ نے بھی تصدیق کر دی ،نیو یارک میں قائم ایک ادارے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا کہ اس علاقے میں سات اکتوبر سے اب تک 48 سے زائد میڈیا کارکن ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ صرف غزہ میں اب تک غزہ میں درجنوں صحافیوں کو بھی اسرائیل بمباری سے ہلاک کرچکا ہے۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی مرتب کردہ فہرست میں غزہ اور غزہ کے علاوہ دیگر جگہوں پر ہلاک ہونے والے میڈیا ورکرز کو دکھایا گیا ہے۔ اس فہرست میں چار اسرائیلی صحافی اور ایک لبنانی بھی شامل کیا گیا جن کی ہلاکت ہوئی ہے۔صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیٹی کے مطابق صحافی پورے خطے میں جاری جنگ کی کوریج کے دوران عظیم قربانی دے رہے ہیں۔ غزہ کے رہنے والے صحافی بطور خاص اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔سی پی جے کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے کورآر ڈینیٹر شریف منصور نے غزہ اور خطے کے صحافیوں کے لیے یہ خراج تحسین اپنی ایک ای میل میں پیش کیا ہے۔ صحافی اوربورڈ آف پریس ہائوس فلسطین کے سربراہ بلال جداللہ جاں بحق ہوئے جب کہ ان کے فارماسسٹ بہنوئی، بہن اور دوسرے رشتہ دار اسی بمباری کے دوران زخمی ہو گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں