میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی ٹاؤن میں بڑی واردات، پولیس یونیفارم میں ڈاکو 2کروڑ نقد،80 تولہ زیور لے اڑے

اورنگی ٹاؤن میں بڑی واردات، پولیس یونیفارم میں ڈاکو 2کروڑ نقد،80 تولہ زیور لے اڑے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

تھانہ اورنگی ٹاؤن کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ پر گھر میں تاریخ ساز ڈکیتی ہو گئی۔ تاہم وارادت پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں ملبوس پندرہ سے زائد ملزمان نے کی ،ملزمان نقدی دو کروڑ روپے اور ستر سے 80 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔ڈکیتوں نے تاجر برادرز کو لوٹنے کے لیے محلے میں ویگو ڈالے پولیس موبائل اور مہران کار پر انٹری مارتے ہوئے رات دو بج کر بیس منٹ پر چھ بھائیوں کے گھر میں داخل ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوتے ہی فوراً چھ بھائیوں سمیت انکی فیملیز کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر اطمینان کے ساتھ تقریباً صبح چار بجے تک لوٹ مار کرتے رہے۔ ٰوٹ مار کے بعد ملزمان دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے جنہیں بلوچ کالونی پل پر گاڑیوں سے اتار کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہریوں نے بتایا ہے کہ پندرہ سے زائد ملزمان پولیس موبائل، ویگو، مہران کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے بعدازاں واردات کی اطلاع 15 پولیس کو دی گئی لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی ۔ہم سینیٹری کے ہول سیل کے کاروبار سے وابستہ ہیں لوٹی گئی رقوم مارکیٹس کے دکانداروں کی تھی جو امانتاً ہمارے گھر میں موجود تھی۔ اس گھر میں ہم چھ بھائی رہائش پزیرہیں اور تمام شادی شدہ ہیں ۔متاثرہ شہری شاکر نے بتایا کہ ملزمان نے گلی اور علاقے کو گھیر رکھا تھا ملزمان اور زیر استعمال گاڑیوں کو بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان جاتے ہوئے ہمارے چہروں پر چادریں ڈال کر مجھے اور بھائی عامر کو پولیس موبائل میں بٹھا کر ساتھ لے گئے ہماری آنکھوں پر ملزمان نے پٹیاں باندھ رکھی تھیں جہاں ہمیں اتارا گیا وہاں کوئی موجود نہیں تھا کچھ دیر کے بعد دیر جب ہم نے اپنی آنکھوں سے پٹیاں اتاریں تو معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ یہ بلوچ کالونی کا پل ہے۔ ریسکیو اہلکار سے فون لے کر گھر پر اطلاع دی ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ لوٹی گئی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان واپس دلوایا جائے۔ متاثرین نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں