میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم بلدیہ غربی میں سسٹم مافیا کا راج

کالعدم بلدیہ غربی میں سسٹم مافیا کا راج

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( جوہر مجید شاہ) کالعدم بلدیہ غربی کے تین اہم ٹاؤنز میں او پی ایس پر ٹی ایم او کی تعیناتی ‘ سپریم کورٹ ‘ کے احکامات کی خلاف ورزی اور حکم عدولی جاری ‘ بااثر سیاسی شخصیت کے قریبی عزیز سمیت گریڈ 17 کے افسران کی 19 گریڈ کی سیٹ پر تعیناتی ‘ سسٹم مافیا ‘ کا راج جاری ۔ذرائع کے مطابق سسٹم کے لگ بھگ 412 لاڈلے افسران میں شامل ایک اور افسر کا سکہ جاری۔ ادھر ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران سروس کمیشن کا امتحان پاس کیے بغیر براہراست مختلف محکموں میں تعینات کئے گئے جبکہ موصوف کو بھی براہ راست گریڈ 17 میں بھرتی کیا گیا جبکہ ان افسران کے خلاف عدالت احکامات جاری کر چکی ہے۔ تاہم کالعدم بلدیہ غربی اور کیماڑی ان افسران کے لیے سونے کی کان بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین موریرو میر بہار نے ایک لیٹر کے ذریعے میونسپل کمشنرشہید علی بخش سیال کی جانب سے جاری چھ سے زائد آرڈر منسوخ کردیے کیونکہ مذکورہ احکامات مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بنا ء جاری کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر موریرو میر بہار شہید علی بخش سیال کے پیپلز پارٹی کے بااثر رہنماء و سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال سے قریبی روابط بتائے جاتے ہیں جس کے سبب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرتے ہوئے گریڈ 19 کے ایم سی سالک نذیر بھٹو کو ہٹا کر گریڈ 17 کے شہید علی بخش سیال کو خیر پور سے لاکر میونسپل کمشنرموریرو میر بہار تعینات کردیا۔ اسی طرح گریڈ 17 آغا فہد ایم سی اورنگی ٹاون اور زین شاہ میونسپل کمشنر مومن آباد تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے مطابق ٹاون میونسپل کمشنر گریڈ 19 کے ایس سی یو جی افسر کے لیے مختص ہے جس پر نہ تو کونسل افسر کو تعینات کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی 17 گریڈ کیافسر کو تعینات کیا جاسکتا ہے لیکن سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے سیاسی اثرورسوخ اور چمک کے عوض تبادلے و تقرریوں میں عدالتی احکامات سمیت تمام قوانین کو بالاے طاق رکھ دیا ہے ۔مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں