میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیفا ورلڈ کپ آج سے قطر میں شروع ہو گا

فیفا ورلڈ کپ آج سے قطر میں شروع ہو گا

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈ کپ آج (اتوار) سے قطر میں شروع ہو گا ۔ یہ عرب سرزمین پر ہونے والا پہلا فٹ بال ورلڈ کپ ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ سجنے کو ہے۔ قطر میں شائقین نے ڈیرے جمالیے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہے۔ یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین پر اور موسم سرما میں ہو رہا ہے۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ آج قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں کل32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔ تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں قطر،ایکواڈور، سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز موجود ہیں۔ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں۔ گروپ ڈی فرانس،آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔ گروپ ای میں اسپین، کوستا ریکا، جرمنی اورجاپان کو شامل کیا گیا ہے۔ گروپ ایف میں بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا موجود ہیں۔ گروپ جی برازیل، سربیا،سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا گروپ ایچ کا حصہ ہیں ۔ 12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 20 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔ فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ واضح رہے کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے۔ ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لیے قطر اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں