میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی کسانوں کی جدوجہد کامیاب ،مودی متنازع زرعی قوانین واپس لینے پر مجبور

بھارتی کسانوں کی جدوجہد کامیاب ،مودی متنازع زرعی قوانین واپس لینے پر مجبور

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مودی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کے آگے سر جھکاتے ہوئے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔مودی حکومت نے گزشتہ ایک سال سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج کے آگے سر جھکاتے ہوئے زرعی اصلاحات کے نام پر منظور متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں متنازع زرعی قانون واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسانوں کو ان قوانین پر اعتماد میں لینے میں ناکام رہے جس پر میں عوام سے معافی مانگتا ہوں، ہم نے پوری کوشش کی اور کسانوں کے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے بھی تیار بھی تھے تاہم کچھ کسان اس قانون کو قبول کرنے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔نریندر مودی نے کہا کہ تمام زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرتا ہوں، قوانین کی واپسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کا آئینی عمل اس ماہ کے آخر تک شروع ہوجائے گا لہذا کسانوں سے درخواست ہے کہ وہ احتجاج ختم کردیں اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں