حیدرآباد کاولی بھائی راجپوتانہ اسپتال کمرشل بنا دیا گیا
شیئر کریں
فلاحی ہسپتال کو کمرشل بنا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ولی بھائی راجپوتانہ ہسپتال کی لیز رد کرنے کیلئے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزشن کو لیٹر لکھ دیا، 1967 میں آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن کو چئیرٹیبل ہسپتال، کالج اور ہاسٹل کیلئے 42 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی، لیز رد کرکے کمیٹی تشکیل دی جائے اور رقم وصول کی جائے، ڈپٹی کمشنر کی سفارشات، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں جامشورو روڈ پر واقع نجی ہسپتال ولی بہائی راجپوتانہ ہسپتال کو کمرشل بنیادوں پر چلانے پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے لیز رد کرنے کا لیٹر لکھ دیا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی جانب سے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزشن کو لکھے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ 1967ع میں آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن کو 250 پر ایکڑ کے حساب سے چئیرٹیبل ہسپتال، کالج اور ہاسٹل کیلئے 42 ایکڑ زمین دی گئی جس پر ہسپتال بنایا گیا جبکہ ہسپتال مکمل طور پر کمرشل بنیادوں پر چل رہا ہے جو کہ الاٹمنٹ کے قواعد و ضوابط اور طئہ شدہ شرائط کے خلاف ہے، کورونا ایمرجنسی کے دوران ہسپتال کے دو کمرے استعمال کرنے پر ضلع انتظامیہ کو 4 کروڑ کا بل بھیج دیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے سفارش کرتے ہوئے لکھا کہ فوری طور پر لیز رد کرکے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس ہسپتال کی تعمیر سے اب تک وصول کی گئی رقم کا تخیمہ لگائے اور رقم وصول کی جائے.