میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سردی عروج پر آئی نہیں،گیس لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے، سینیٹر شیری رحمن برہم

سردی عروج پر آئی نہیں،گیس لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے، سینیٹر شیری رحمن برہم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سردی عروج پر آئی نہیں اور گیس لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے، گیس کی قیمت میں 350 فیصد اضافے کے بعد بھی ملک کو بدترین گیس بحران کا سامنا ہے،نئے پاکستان میں گیس بھی دوائی کی طرح دن میں 3 بار ملے گی۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ الیکشن ترمینی بل بلڈوز کر کے سمجھتے ہیں انہوں نے سب بحران ختم کر دیئے،مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 17.37 ہو چکی ہے، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ای وی ایم نہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ 16 نوٹس لینے کہ بعد بھی یہ مہنگائی کم نہیں کر سکے۔ شیری رحمن نے سوال کیا کہ ریلیف پیکج کا کیا ہوا؟ ریلیف پیکج عوام کو ملا یا اتحادیوں اور ناراض ارکان کو چلا گیا؟ حکومت نے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں